بی بی پاکدامنؒ کے مزار کاتعمیراتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

 بی بی پاکدامنؒ کے مزار کاتعمیراتی  کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حضرت بی بی پاکدامنؒ کے مزار پر جاری۔۔۔

 ترقیاتی منصوبہ فیز ٹو کے کام کاجائزہ لیا اور منصوبہ مقررہ مدت میں تکمیل کیساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ فیز ٹوکے تحت مرد و خواتین کیلئے علیحدہ بلاکس، لنگر خانہ، مسافر خانہ، وسیع پارکنگ ایریا، دفاتر کی تعمیر شامل ہے۔ تاکہ زائرین کو ایک ہی جگہ پر مربوط اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس رفیق نور وٹو ودیگر متعلقہ افسر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں