چن پیر گیلانی کے عرس کی تقریبات کا آغاز
قصور (خبرنگار) مصطفی آباد کے نواحی گاؤں رائے خورد میں مخدوم اولیا سائیں سید چن پیر قادری گیلانی کے پانچویں سالانہ عرس کی سات روزہ تقریبات کا آغاز مزار مبارک کے غسل سے کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب کی صدارت گدی نشین دربار حضرت میاں میر و دربار سید چن پیر گیلانی، سائیں پیر سید علی رضا گیلانی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ تصوف کا درس صلح کل اور محبت ہے ، اسی لیے مختلف مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔ عرس کے دوران آج یکم تا 3 جون چن پیر انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ ہوگا، جبکہ 4 جون کو چادر پوشی، چراغاں اور علم کشائی، 5 جون کو محفل سماع اور 6 جون کو دھمال و اختتامی دعا ہوگی۔