نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
لاہور( کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ کی شناخت تبدیل کرنا سنگین خلاف ورزی ہے جس پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر نمونہ اور غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے چالان کے ساتھ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔