25لاکھ کا بوگس چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج
مصطفی آباد (نامہ نگار) پولیس نے 25لاکھ کا بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نئی پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کاکا م کرنے والے لاہور کے رہائشی احسن رشید نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دوماہ قبل شوکت نے کاروبار کے سلسلہ میں25 لاکھ رقم ادھار لی ،جس کے عوض اس نے نجی بینک کا چیک دیا ، چیک لے کر بینک پہنچا تو عملہ نے بتایا کہ شوکت کا اکاؤنٹ خالی ہے ، مختلف بہانوں سے ٹال مٹول کررہا ہے۔