رواں سال 76ہزار اشتہاری گرفتار
لاہور( کرائم رپورٹر)رواں سال صوبہ بھر سے 76 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے 20 ہزار 611 جبکہ بی کیٹگری کے 55 ہزار 437 ملزمان شامل ہیں۔ صوبے بھر سے 18 ہزار سے زائد عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 1060 اور بی کیٹگری کے 17 ہزار سے زائد مفرور شامل ہیں۔