جامعات کے مالی وسائل بڑھانے کیلئے پارٹنرشپ کا فیصلہ ،کمیٹی قائم
لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے سرکاری جامعات کے مالی وسائل میں اضافے اور دستیاب اثاثوں کے مؤثر استعمال کیلئے یونیورسٹیوں کے۔۔
اثاثہ جات کی کمرشلائزیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے فروغ کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن اور کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے ۔ کمیٹی جامعات کے اثاثوں کی کمرشلائزیشن کیلئے جامع پالیسی مرتب کریگی تاکہ ادارے وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔