ڈپٹی کمشنر کاتحصیل شالیمار کا دورہ ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کاتحصیل شالیمار کا  دورہ ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہورعلی اعجاز نے تحصیل شالیمار کا دورہ کیا۔ مغلپورہ میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس کے۔۔

 عاشورہ روٹ اور شالیمار لنک روڈ پر جاری لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی منصوبوں اور ڈیپ کلیننگ مہم کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے ہدایت کی کہ عاشورہ روٹ پر روڈ پیچ ورک فوری مکمل کیا جائے اور عزاداروں کی سہولت کیلئے روٹ پر لائٹنگ اور ایمرجنسی میڈیکل کیمپس کا قیام یقینی بنایا جائے ۔ جلوس کے راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں ۔گلیوں کی تعمیر پر ڈی سی نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار اور مقررہ ٹائم لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں