جناح ہسپتال میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک

جناح ہسپتال میں ڈینگی  سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)جناح ہسپتال میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم ، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر معین ،فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز۔۔

، نرسز، پیرامیڈکس اور طلبہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طیبہ وسیم نے خطاب میں کہا ڈینگی قابلِ روک تھام بیماری ہے ۔ عوام گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی کا استعمال کریں اور مکمل بازو کے کپڑے پہنیں۔ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن بہترین حل احتیاط ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر معین نے کہا ہماری ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی فوری جانچ اور علاج کی سہولت موجود ہے ۔ شہری بخار، جسم درد یا دیگر علامات پرفوری ہسپتال سے رجوع کریں،خود سے دوا ہرگز نہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں