پنجاب اسمبلی کے باہر اگیگا کااحتجاجی دھرنا پیرکوبھی جاری رہا

پنجاب اسمبلی کے باہر اگیگا  کااحتجاجی دھرنا پیرکوبھی جاری رہا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا)کا احتجاجی دھرنا پیر کوبھی جاری رہا۔۔

 مختلف محکموں کے ملازمین نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے تنخواہوں میں سات فیصد اضافے کو مسترد کر دیا اور وفاقی ملازمین کی طرز پر ڈسپریٹی الاؤنس سمیت دیگر مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اگیگا کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ مہنگائی کی موجودہ شرح کے مقابلے میں ناکافی ہے ۔ پنجاب کے ملازمین کو دیگر صوبوں کے برابر سہولیات اور مراعات دی جائیں۔ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں