ایس پی سٹی کاتھانہ شفیق آباد کا دورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی عاطف امیر نے تھانہ شفیق آباد کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، ریکارڈ اور ۔۔۔
عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حوالات کا بھی جائزہ لیا اور زیر حراست ملزموں سے مسائل اور سہولیات بارے استفسار کیا اورکہا زیر حراست ملزموں پر تشدد یا غیر قانونی حراست برداشت نہیں کی جائیگی۔ ایس پی سٹی نے ہدایت کی کہ شہریوں فرنٹ ڈیسک پر موصول درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ۔