434لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے تبادلوں کے احکامات

434لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے تبادلوں کے احکامات

صحت مسائل، خاندانی مجبوریوں و دیگر وجوہات پر درخواستوں پر تبادلے کئے گئے

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مختلف وجوہات پر صوبہ بھر کے 434 لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے 167مرد اور 267خواتین اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ یہ تبادلے بنیادی طور پر صحت کے مسائل، خاندانی مجبوریوں اور دیگر ذاتی وجوہات پر موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل میں لائے گئے ۔ تبادلوں کی سمری وزیر تعلیم کو بھجوائی گئی تھی، جنکی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ۔ تبادلوں کا مقصد اساتذہ کی مشکلات کا ازالہ کرنا اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں