مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ ادا،خدمات پرخراج عقیدت
لاہور(سیاسی نمائندہ)ممتاز عالم دین، مفسر قرآن ،ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ منہاج القرآن کے۔۔
مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی جس میں علما، مشائخ، دینی و سماجی رہنمائوںسمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ودیگررہنمائوں نے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا مرحوم منہاج القرآن کے اولین دور کے ساتھی اور دین اسلام کے مخلص خادم تھے ، پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیم کیلئے وقف کئے رکھی۔