کالج آف ڈینٹسٹری کا کانووکیشن ، طلبہ کو اسناد ، میڈلز تقسیم

 کالج آف ڈینٹسٹری کا  کانووکیشن ، طلبہ کو اسناد ، میڈلز تقسیم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )نجی ہوٹل میں ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینٹسٹری کے کانووکیشن کاانعقاد ۔ کامیاب طلبہ میں اسناد اور۔۔

 پوزیشن ہولڈرز کومیڈلز تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں مہمانان گرامی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ،میجر جنرل (ر)ندیم رانا ،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے شرکت کی ۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض نے خطاب میں کہا کالج کے طلبہ نے یوایچ ایس سمیت مختلف اداروں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ پنجاب بھر کے 18 ڈینٹل کالجز میں ہمارے طلبہ نے دوسری اور تیسری پوزیشنز لیکر ادارے کا نام روشن کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں