میٹرو ٹرین کاٹکٹنگ نظام غیر فعال ،مسافروں کومشکلات

میٹرو ٹرین کاٹکٹنگ نظام غیر فعال ،مسافروں کومشکلات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹکٹنگ نظام میں تکنیکی خرابیوں پر مسافروں کو مشکلات ،مختلف سٹیشنز پر ٹوکن کے حصول کیلئے غیر معمولی رش دیکھنے جبکہ محدود کاؤنٹرز پر شہریوں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔۔

سٹیشنز پر نصب ٹوکن مشینیں دو ماہ سے زائد سے غیر فعال ہیں۔ تکنیکی خرابیوں پرخودکار ٹکٹنگ کا نظام تقریباً معطل ہو چکا ہے جس سے تمام بوجھ چند فعال کاؤنٹرز پر منتقل ہو گیا ہے ۔ ٹوکن لینا دشوار مرحلہ بن چکا ہے ۔سٹیشنز پر موجود محدود عملہ اور کم تعداد میں فعال کاؤنٹرز رش کے دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ صبح اور شام کودفاتر، تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز جانے والے افراد کی بڑی تعداد ٹوکن کے حصول کیلئے قطاروں میں کھڑی خوار ہوتی نظر آتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں