لاہور چیمبر میں کینیا کے قومی دن کی تقریب،مشترکہ منصوبوں پر زور

لاہور چیمبر میں کینیا کے قومی دن کی  تقریب،مشترکہ منصوبوں پر زور

لاہور( کامرس رپورٹر) کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ر)پیٹر مبوگو نجیرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارت، زراعت، سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ، سیاحت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔۔

 انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام کینین نیشنل ٹی ڈے کی تقریب سے خطاب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو کینیا میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت سمیت مشترکہ منصوبوں پر زوردیا۔ تقریب میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل ،سینئر نائب صدر تنویر شیخ، نائب صدر خرم لودھی، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عامر علی، پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے اراکین، فیصل کھوکھر سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں