کنٹونمنٹ : اربوں کے منصوبے سال بعد بھی آگے نہ بڑھ سکے

کنٹونمنٹ : اربوں کے منصوبے سال بعد بھی آگے نہ بڑھ سکے

شہریوں کیلئے صاف پانی ، بہتر سیوریج کے منصوبے کاغذی کارروائی تک محدود

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )کنٹونمنٹ کے علاقوں میں رہنے والے ہزاروں شہریوں کو صاف پانی اور بہتر سیوریج کی فراہمی کیلئے تیار کیے گئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ایک سال گزرنے کے باوجود کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکے ۔ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں شامل کیے جانے والے اہم منصوبے فنڈز کی عدم دستیابی پر عملی شکل اختیار نہ کر سکے ۔واسا نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں پانی فراہمی اور نکاسی آب جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 8 ارب 84 کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار کے فنڈز کی استدعا کی تھی تاہم پورے مالی سال کے دوران منصوبوں کیلئے ایک روپیہ بھی مختص نہ کیا گیا۔والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے  10،10وارڈز میں نئے واٹر سپلائی و سیوریج سسٹم کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں