ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے 10منصوبے غیر یقینی کاشکار

ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے 10منصوبے غیر یقینی کاشکار

ایل ڈی اے کی اہم تجاویز کو آئندہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے سے گریز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہری ترقی کے متعدد بڑے منصوبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر یقینی صورتحال سے دوچار، پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ابتدائی جائزہ میں ایل ڈی اے کی اہم تجاویز کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے سے گریز کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے متعدد میگا پراجیکٹس کی تجاویز حکومت کو ارسال کی تھیں تاہم ابتدائی ڈرافٹ میں ان میں سے 10بڑے منصوبے جگہ حاصل نہ کر سکے جن میں عبدالستار ایدھی روڈ انڈر پاس بھی شامل ہے جو طویل عرصے سے منصوبہ بندی مراحل میں ہے ۔ ڈیفنس روڈ گول چکر انڈر پاس،قزلباش چوک اور ڈیفنس روڈ انڈر پاس منصوبے بھی تاحال منظوری نہ پا سکے ۔کچہری چوک انڈر پاس منصوبہ بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ۔ شمالی لاہور کیلئے تجویز کردہ سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور ٹریفک مینجمنٹ کی متعدد ترقیاتی سکیمیں بھی بجٹ ترجیحات میں شامل نہ ہو سکیں۔ بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیز ٹو کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں