محکمہ جنگلات کی 11 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار
لاہور (آن لائن)محکمہ جنگلات پنجاب نے تجاوزات کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے 48 ملین روپے مالیت کی 11 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد فاریسٹ ڈویژن نے جڑانوالہ سب ڈویژن کے چکّو ریزروائر، کمپارٹمنٹ نمبر 11 میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق مذکورہ اراضی کو غیر قانونی طور پر زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔اطلاع موصول ہونے پر محکمہ جنگلات پنجاب نے نیب پنجاب کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قبضے میں لی گئی اراضی واگزار کرا لی۔