نالے میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک

نالے میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر )روہی نالہ گجومتہ فیروز پور روڈ کے علاقے سے گندے نالہ میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

 ریسکیو غوطہ ٹیم نے ڈوبنے والے شخص کو نکال لیا۔ گندے نالہ میں ڈوبنے والا شخص پہلے سے مردہ حالت میں تھا، جاں بحق شخص کی شناخت 90 سالہ ساجو سے ہوئی ۔لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا سندر کے علاقہ میں گٹر میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں