ناجائز اسلحہ پر ملزم کیخلاف مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے ناجائز اسلحہ اپنے پاس رکھنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نذیر احمد نے دورانِ ریمانڈ لڑائی جھگڑے میں استعمال ہونے والا ناجائز پستول اپنے پاس رکھا، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔