کاہنہ میں مدرسے کے طالب علم پر تشدد کا مرکزی ملزم گرفتار

کاہنہ میں مدرسے کے طالب علم  پر تشدد کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں مدرسے کے ایک طالب علم پر مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک مرکزی ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مدرسے کے امیر نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ طالب علم پر تشدد کیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر ملزمان کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے 6 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ طالب علم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم ظاہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں