راجہ جنگ نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)راجہ جنگ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 19 سالہ نوجوان شہزاد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز جاری رہا اور لاش برآمد کر لی گئی۔
26 جون کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مانگا بائی پاس رائے ونڈ کے رہائشی دو کزنوں نے نہر میں چھلانگ لگائی تھی، جن میں سے ایک کو مقامی افراد نے بروقت بچا لیا تھا جبکہ 19 سالہ شہزاد پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ کر لاپتہ ہو گیا تھا۔