مریدکے :گھریلو جھگڑے پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو گولیاں مار دیں
مریدکے(نمائندہ دنیا)مریدکے میں بھائی نے گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی کو گولیاں مار دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مریدکے داؤکے سوئی گیس بازار میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی ندیم کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے 47سالہ ندیم کو مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ دریں اثنا تھانہ صدر کے علاقہ اڈا سیکھم کے قریب ادھیڑ عمر شخص کی نعش ملی ہے جو مبینہ طور پر گلیوں میں گھوم پھر کر مانگتا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔