منشیات فروش گرفتار، 1160 گرام ہیروئن برآمد، مقدمہ درج
تلونڈی(نامہ نگار)بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 1160 گرام ہیروئن برآمد،تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران۔۔۔
منشیات فروش غلام علی عرف گامی گجر کو مفت پورہ الہ آباد سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1160 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جسے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔