پیف پارٹنر سکولزکے اساتذہ کوبروقت تنخواہیں دینے کی ہدایات جاری

پیف پارٹنر سکولزکے اساتذہ کوبروقت  تنخواہیں دینے کی ہدایات جاری

لاہور (خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)نے پارٹنر سکولزکے اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ جاری سرکلر کے مطابق تمام پارٹنر سکولزکو تنخواہوں کی ادائیگی۔۔۔

، حاضری اور ریکارڈ کو مقررہ قواعد کے مطابق برقرار رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔تنخواہوں میں تاخیر، غیرقانونی کٹوتی یا مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پرمتعلقہ پارٹنر سکول کیخلاف کارروائی کی جا سکتی ہے ۔ دریں اثناپیف نے پارٹنر سکولز کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران آن لائن ٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکا آغازآج یکم جولائی سے ہوگا۔ ٹریننگ لینے والے یہ اساتذہ ماسٹر ٹرینرز کے طور پر اپنے سکولوں میں دیگر اساتذہ کو بھی جدید تدریسی طریقوں اور مہارتوں کی تربیت دینگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں