بجلی بلزمیں سلیب سسٹم کیخلاف سماعت، کالعدم قرار دینے کی استدعا

بجلی بلزمیں سلیب سسٹم کیخلاف سماعت، کالعدم قرار دینے کی استدعا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کیخلاف درخواست پر سماعت،جسٹس خالد اسحاق نے ۔۔

 درخواست گزار کو بجلی کے بل ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔ وکیلنے موقف اپنایا کہ بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ آئین وقانون کیخلاف ہے ، دو سو یونٹس تک بجلی بلز پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہیں، سلیب سسٹم کے تحت بجلی بل دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے اورسزا کے طور پر چھ ماہ تک بھیجا جاتا ہے ، نیپرا ریگولیٹری اتھارٹی ہے سزا دینے والا ادارہ نہیں، سلیب سسٹم نیپرا ایکٹ کی متعدد دفعات سے بھی متصادم ہے ، عدالت سلیب سسٹم کو کالعدم قرار دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں