راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالا اوباش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹاؤن پولیس نے راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مصطفٰی ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم عدیل کو 6 گھنٹے میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔