نولکھا: دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیاگیا۔
ترجمان کے مطابق نولکھا پولیس نے کارروائی کے دوران دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ ندیم عرف دیما اور مسعود کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل 50 ہزار نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔