ہائیکورٹ:تاریخی عمارتوں کے کمرشل استعمال پر رپورٹ طلب
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے والڈ سٹی لاہور میں تاریخی عمارتوں کے کمرشل استعمال اور مبینہ غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں بارے حکام سے تفصیلی رپورٹ اور جامع پلان 14 ستمبر کو طلب کر لیا۔
عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کمرشل اور رہائشی عمارتوں کا مکمل جائزہ لیا جائے ، عدالت نے استفسار کیا کہ ماسٹر پلان سے پہلے کتنی تاریخی عمارتوں کو کمرشل قرار دیکر استعمال میں لایا گیا ؟