آٹھویں کے سالانہ امتحان کیلئے رجسٹریشن میں توسیع
لاہور (خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹیچنگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)نے گریڈ 8 کے سالانہ امتحان 2026-27کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری سکول 8 اگست 2026 تک اپنے طلبہ کی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے ۔