آسا کا پنجاب یونیورسٹی کی ابتر مالی صورتحال پر اظہار تشویش
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (ASA) نے پنجاب یونیورسٹی کی بگڑتی ہوئی مالی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
آسا عہدیداران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے منعقدہ اجلاس9 جولائی 2026 میں پیش کیا گیا بجٹ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3.68 ارب روپے کے تاریخی خسارے پر مشتمل بجٹ تھا، اس خسارے کی وجوہات، مالی نظم و نسق اور اصلاحی اقدامات پر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی سنجیدہ حل تجویز کیا گیااور نہ ہی اساتذہ ، ملازمین اور طلبہ و طالبات کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔