ایل ڈی اے کا آپریشن،107 غیرقانونی کمرشل عمارتیں سربمہر

ایل ڈی اے کا آپریشن،107 غیرقانونی کمرشل عمارتیں سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔

ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،107املاک سربمہرکردیں ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن،جوہر ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن،گلشن راوی اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیو گارڈن ٹاؤن میں 30املاک، جوہر ٹاؤن میں 42املاک سربمہر۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیو مسلم ٹاؤن،گلشن راوی میں 5املاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں 30املاک سیل کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں