منظور وٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، مقررین کا خراج تحسین

منظور وٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، مقررین کا خراج تحسین

مرحوم کی سوچ کو اثاثہ بنائینگے :چودھری سرور، مجیب الرحمن شامی، خرم گنڈاپور ودیگر

لاہور(سپیشل رپورٹر، سیاسی نمائندہ)سینئر سیاستدان سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خان وٹو کی یاد نیشنل پبلک فورم کی طرف سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، مجیب الرحمن شامی، سعید آسی، خرم نواز گنڈاپور، محمد اکرم چودھری، مدثر اقبال اور میاں منظور وٹو کے صاحبزادوں معظم وٹو، خرم وٹو،صاحبزادیوں جہاں آراء وٹو، عائشہ وٹو نے بھی شرکت کی۔چودھری محمد سرور نے خطاب میں کہا کہ منظور وٹو اس پلیٹ فارم پر جس طرح سے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے تھے ، ہم اُن کی سوچ اور ویژن کے مطابق اس فور م کو ملک و قوم کا اثاثہ بنائیں گے ۔مجیب الرحمن شامی نے کہا منظور وٹو نے ہمیشہ مثبت سیاست کی، اُن کے شائستہ لب و لہجے سے نوجوان سیاستدانوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا آج بحرانوں میں گھری قومی سیاست اُن کی کمی کو محسوس کرتی ہے ۔ حفیظ اللہ نیازی، ڈاکٹر صغریٰ صدف، فرخ سہیل گوئندی، جسٹس(ر) رانا محمد ارشد، نوابزادہ مظہر علی خان، ہمایوں سلیم، انور حسین سمرا، خاور سلیم، خالد فاروقی، نذر فرید وٹو و دیگر نے بھی شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں