قبرستان میں میٹل ڈٹیکٹر سے کھدائی کرتے 2مشتبہ افراد گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا) کھڈیاں کے نواحی قبرستان کھودے میں میٹل ڈیٹیکٹر سے کھدائی کی کوشش کرنیوالے دو مشتبہ افراد اہلِ علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دئیے ۔
چھینہ اُتار کا رہائشی مشتاق اور چارسدہ کا امیر رحمان میگنیٹک ڈٹیکشن ڈیوائس کے ذریعے تقریباً تین سے چار انچ گہرائی میں دبی دھاتی اشیاء تلاش کر رہے تھے ۔ مشکوک سرگرمیوں پر مقامی افراد نے دونوں کو موقع پر ہی قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔