مانگا منڈی:متعدد گٹروں کے ڈھکن غائب ، جانیں دائو پر لگ گئیں
مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی کے علاقوں محلہ احمد آباد ،رشید ٹائون ،پیر کالونی اور موضع باٹھ میں متعدد گٹروں کے ڈھکن غائب ہوگئے۔
انتظامیہ خاموش تماشائی، بڑے حادثے کی صورت میں جانیں ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں اور سٹی ڈسٹرکٹ انتظامیہ کومتعد بار نشاندہی کے باوجود انتظامیہ خواب خرگوش میں محو ہے ، شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔