اینٹوں کا ڈھیر گرنے سے 1مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی
قصور(نمائندہ دنیا‘خبر نگار) بلوکی کے قریب بھٹہ خشت میں اینٹوں کا ڈھیر گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔
سندھو کلاں بلوکی میں بھٹے پر کام کے دوران دو مزدور زخمی ہو نے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ معلوم ہوا کہ دونوں مزدور اینٹوں کے چھٹے سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک اینٹوں کا ڈھیر ان پر آ گرا۔حادثے کے نتیجے میں 40سالہ عارف ولد اصغر شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑگیا، جبکہ 50 سالہ صدیق ولد غلام کی ٹانگ پر زخم آئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم اس نے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق مزدور عارف کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔