کنویں میں گرے کتے کے 2 بچے ریسکیو
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کنویں میں گرے کتے کے دو بچوں کو زندہ بچا لیا ۔
کوٹ ہیرا داس کے قریب کتے کے دو بچے تقریباً 20 فٹ گہرے کنویں میں گرے ، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت سے دونوں کو زندہ ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر چھوڑ دیا۔