مریدکے میں اتائی کلینکس جعلی ڈینٹل سنٹرز کی بھرمار
مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے میں اتائیت بے لگام، غیر قانونی کلینکس، جعلی ڈینٹل سنٹرز اور میڈیکل سٹورز کی بھرمار ہوگئی، محکمہ صحت کی خاموشی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے اتائیت کے مکمل خاتمے کے خلاف سخت کارروائی کے واضح احکامات کے باوجود مریدکے شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر یہ گھناؤنا کھیل جاری ہے ۔ اتائی ڈاکٹرز ،غیر رجسٹرڈ ڈینٹسٹ اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز بلا خوف و خطر سرگرم عمل ہیں، مریدکے میں بعض میڈیکل سٹوروں پر غیر قانونی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والی ممنوعہ ادویات سرعام دستیاب ہیں جبکہ ڈرگ اتھارٹیز محض اکا دکا چالان و سیل کر کے اپنا فرض نبھانے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کی جانیں دائو پر لگ گئیں۔