سندر میں خاتون سے مبینہ زیادتی، دونوں ملزم گرفتار

سندر میں خاتون سے مبینہ زیادتی، دونوں ملزم گرفتار

ملزموں نے خاتون کو ماڈلنگ کے بہانے بلایا ، مشروب میں نشہ آور چیز ملا دیمتاثرہ خاتون کے اکاؤنٹس سے 6لاکھ روپے بھی منتقل کر لئے گئے ‘ مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر )سندر میں 2افراد کی خاتون سے مبینہ زیادتی ، رقم بھی ہتھیا لی، دونوں ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔ ایف آئی آر کے مطابق سندر میں خاتون کو ماڈلنگ کے بہانے بلایا گیا اور ملزمان حسن اور بلال نے مشروب میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز ملا کراسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ خاتون کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں بھی منتقل کیے گئے ، خاتون کی شکایت پر تھانہ سندر نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا اورمختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران نامزد دونوں ملزموں کوگرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کیس کے مختلف پہلوؤں پر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے ،متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں