جوڈیشل کمپلیکس منصوبہ سنگ میل :پنجاب بار کونسل

جوڈیشل کمپلیکس منصوبہ سنگ میل :پنجاب بار کونسل

لاہور( این این آئی)پنجاب بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے۔۔۔

 جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کو وکلا برادری کے لیے ایک تاریخی اور اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو ایک ہی چھت تلے جدید عدالتی اور قانونی سہولیات میسر آئیں گی جس سے نظامِ انصاف کی فراہمی مزید موثر ، منظم اور تیز رفتار بنانے میں مدد ملے گی۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس منصوبے پر عملی پیشرفت وکلا برادری کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے ۔ مجوزہ جوڈیشل کمپلیکس ملک کے بڑے ، جدید اور ہمہ جہت عدالتی منصوبوں میں شمار ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں