ڈولفن سکواڈ:ڈکیتی ‘ چوری کے متعدد اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت متعدد اشتہاری اور عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیوں کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ایک خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا، جبکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لیا گیا۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 13اشتہاری ملزمان، 88 عادی مجرمان اور 11 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے پستول، ایک رائفل، گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کیے گئے ۔9 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا، جبکہ 118 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 7 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔