قصور میں مسلم لیگ ہاؤس قائم کرنیکا فیصلہ :ملک احمد سعید
پارٹی کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں :رکن پنجاب اسمبلی، چیئرمین پیمرا سے ملاقات
قصور(نمائندہ دنیا‘خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید خاں نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے تحفظ، عزت اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے قصور شہر میں مسلم لیگ ہاؤس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جو کارکنوں کیلئے ایک فعال اور مرکزی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔یہ فیصلہ ملک احمد سعید خاں اور چیئرمین پیمرا کے ساتھ ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں پارٹی امور، تنظیمی استحکام، کارکنوں کی فلاح و بہبود اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چودھری اصغر علی سینئر نائب صدر و کونسلر یوتھ ونگ لاہور ڈویژن، لیاقت علی چیئرمین یوتھ ونگ و صدر تحصیل قصور، اکرام چشتی ایڈووکیٹ، مہر چودھری شوکت علی کونسلر، مہر غوث علی، حیات اور صادق بھی شریک تھے ۔