منشیات کے سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

 منشیات کے سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

رواں سال 26ہزار 267منشیات فروش گرفتار‘ 25 ہزار مقدمات درج

لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے منشیات کے بڑے ڈیلرز، سمگلرز اور سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں 26 ہزار 267 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 25 ہزار 243 مقدمات درج کیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 ہزار 324کلوگرام چرس، 1251کلوگرام ہیروئن، 870کلوگرام آئس، 557کلوگرام افیون اور 3لاکھ 79 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال 3746 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3631 مقدمات درج کیے گئے ۔ لاہور میں کارروائیوں کے دوران 1345 کلوگرام چرس، 88کلوگرام ہیروئن، 367 کلوگرام آئس، 37کلوگرام افیون اور 17 ہزار 541لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں