پنجاب میں 60 لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے :وزیر تعلیم

پنجاب میں 60 لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے :وزیر تعلیم

ان بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی :انٹرویر

لاہور( ای این آئی)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں سکول میل پروگرام کے تحت اب تک 90 ہزار بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں اور مزید بچوں کو بھی دوبارہ تعلیم کی طرف راغب کیا جا رہا ہے ، میرے اندازے کے مطابق پنجاب میں اب بھی 60 لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے تاہم حکومت ان بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور آئندہ 5 برسوں میں ان بچوں میں سے کم از کم 50 فیصد کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایک انٹر ویو میں رانا سکندر حیات نے بتایا کہ جب انہوں نے وزارت تعلیم کا منصب سنبھالا تو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 22 لاکھ بچے زیر تعلیم تھے جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر 40 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 20 ہزار روپے تنخواہ لینے والے بعض اساتذہ کے نتائج ایک لاکھ روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ سے بھی بہتر ہیں جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اب اس بات پر غور کر رہی ہے کہ فی طالب علم 1200 روپے حاصل کرنے والے اساتذہ کا معاوضہ بڑھا کر 2000 یا 2500 روپے فی طالب علم کیا جائے تاکہ ان کی ماہانہ آمدن 40 ہزار روپے سے زائد ہو سکے ۔پیف کے تحت اساتذہ کو تنخواہیں آئندہ بینکوں کے ذریعے ادا کی جائیں گی۔ اگر 20 ہزار روپے تنخواہ لینے والا استاد بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے تو وہ ستارہ امتیاز کا مستحق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں