جنرل ہسپتال :مون سون میں سٹاف کوالرٹ رہنے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج فاروق افضل کی زیر صدارت لاہور جنرل ہسپتال کی کارکردگی کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔
اجلاس میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے پرنسپل کو تمام شعبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مریضوں کو حکومتی پالیسی کے تحت دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔پرنسپل اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے دوران شعبہ ورکس و سینی ٹیشن سٹاف کو الرٹ رہنا ہوگا۔