سبزیاں 60، سبز مصالحہ جات 85 روپے کلو تک مہنگے

سبزیاں 60، سبز مصالحہ جات 85 روپے کلو تک مہنگے

ٹماٹر درجہ اول 250سے 260، ایرانی ٹماٹر 180سے 200، پیاز 140، مکس درجہ دوم پیاز120، آلو 60‘کریلا100روپے کلو دستیابسبز مرچ 150، شملہ مرچ 280، ٹینڈے 150، ادرک تھائی لینڈ 450، پھول گوبھی 150، بھنڈی 120، گھیاکدو 140روپے کلو‘خریدار پریشان

لاہور (کامرس رپورٹر سے )سبزیاں مہنگی ہونے پر خریدار پریشان ہوگئے ۔مقامی ٹماٹر کا سرکاری نرخ 10 روپے فی کلو اضافہ سے 200 روپے کلو مقرر ہوئے لیکن مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 سے 260 روپے کلو فروخت ہو رہا،ایرانی ٹماٹر کا سرکاری نرخ 140 روپے جبکہ مارکیٹ میں 180 سے 200روپے کلو ہے ،پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 105 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،مکس درجہِ دوم پیاز 120 روپے کلو ہے ، آلو کا سرکاری نرخ 35روپے کلو برقرار ہے اور مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے کلو اور درجہ اول 60روپے کلو فروخت ہو رہا۔

سبز مرچ سرکاری نرخ 120جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فروخت ہو رہی ،شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10روپے اضافے سے 240جبکہ مارکیٹ میں 280 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ،ٹینڈے کا سرکاری نرخ 120جبکہ 150روپے فی کلو بیچے جا رہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 10روپے اضافے سے 365روپے کلو مقرر ہے ،مارکیٹ میں ادرک نرخ 450روپے کلو تک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 120 روپے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو تک ہے ،بھنڈی 120 اور گھیا کدو 140 روپے ۔کریلا 100کلو فروخت ہو ر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں