ستھرا پنجاب ورکرز کے احتجاج پر گھر بیٹھا ایس ایچ او معطل
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ایس ایچ او بی ڈویژن سید قمر عباس کو معطل کرکے انکی جگہ قائم مقام ایس ایچ او کا م کرنے کا حکم دیدیا۔
گزشتہ روز بتی چوک شیخوپورہ میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تو بتی چوک میں صرف تھانہ اے ڈویژن کی پولیس موجود تھی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ کی طرف سے جب تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او کو کال کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں نیب کے دفتر پیشی پر ہیں اور جب انکی لوکیشن لی گئی تو موبائل لوکیشن ایس ایچ او کے گھر کی آئی ۔جس پر ڈی پی او نے سرزنش کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments