شہر میں اوور ہیڈ بریجز ،فٹ پاتھ اور روڈ ڈیوائیڈر کی واشنگ
بس سٹاپس،بس ٹرمینلز، ریلوے سٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی عملہ تعینات
لاہور(اے پی پی)وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر کے کونے کونے کو چمکانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں۔شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں اوور ہیڈ بریجز ،فٹ پاتھ اور روڈ ڈیوائیڈر کی واشنگ کی گئی جبکہ بس سٹاپس،بس ٹرمینلز، ریلوے سٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی صفائی ستھرائی پر عملہ تعینات ہے ۔ ترجمان کے مطابق تمام شاہراہوں اورکمرشل مارکیٹس میں صفائی عملہ مکینیکل اور مینوئل سویپنگ پر مامور ہے ۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی مکینیکل سویپنگ، واشنگ ایکٹیویٹی دن اور رات کی شفٹ میں بھی جاری ہے ۔مؤثر صفائی اقدامات کے تحت مین بلیوارڈز پر موجود یو ٹرنز اور سروس لینز پر بھی مینوئل سکریپنگ اور مکینیکل سویپنگ جاری ہے ۔مزید برآں روزانہ کی بنیاد پر 950 کلومیٹر سے زائد مکینکل سویپنگ، 150 کلومیٹر سے زائد مکینکل واشنگ مکمل کی جا رہی ہے ۔شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments