رواں سال :پولیس کے تحفظ مراکز پر 48ہزار افرادکی معاونت

رواں سال :پولیس کے تحفظ مراکز پر 48ہزار افرادکی معاونت

مدد لینے والوں میں 23 ہزار خواتین، 19 ہزاربچے ، 5 ہزارٹرانسجینڈرز شامل

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز بے سہارا، کمزور اور استحصال کا شکار افراد کو سماجی و قانونی تحفظ فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر کے تحفظ مراکز پر 48 ہزار سے زائد افراد کو مختلف نوعیت کی معاونت فراہم کی گئی۔ترجمان کے مطابق مدد حاصل کرنے والوں میں 23 ہزار 522 خواتین، 19 ہزار 223 بچے اور 5 ہزار 369 ٹرانسجینڈرز شامل ہیں۔ صرف لاہور میں قائم تحفظ مراکز پر 3 ہزار 554 افراد کو خدمات فراہم کی گئیں، جن میں 2 ہزار 385 بچے ، 960 خواتین اور 209 ٹرانسجینڈرز شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 39 جبکہ لاہور میں 3 تحفظ مراکز روزانہ کی بنیاد پر خواتین، بچوں، ٹرانسجینڈرز اور دیگر کمزور طبقات کو قانونی رہنمائی، تحفظ اور بحالی کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحفظ مراکز ٹرانسجینڈرز اور معاشرے کے دیگر محروم و کمزور طبقات کی مدد اور بحالی کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران اپنی کمیونٹی کے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سماجی اور قانونی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...