جامعات کی ڈیجیٹل تبدیلی ، مصنوعی ذہانت کیلئے تیاری پرمکالمہ

جامعات کی ڈیجیٹل تبدیلی ، مصنوعی ذہانت کیلئے تیاری پرمکالمہ

اخلاقی اصول، ڈیٹا کے تحفظ اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو یکجا کیا جائے :مقررین

لاہور (خبر نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے اعلیٰ تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے مشترکہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاح کنسورشیم کے تحت \"جامعات کی ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے لیے تیاری\" کے موضوع پر بین الاقوامی آن لائن مکالمے کا انعقاد کیا۔ مکالمے کی قیادت وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر عمر ، ڈاکٹر جان آرتھر، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، پروفیسر ڈاکٹر عاشق انجم، پروفیسر ڈاکٹر طارق زمان اور دیگر قومی و بین الاقوامی ماہرین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا کہ امتحانی نظام، اخلاقی اصول، ڈیٹا کے تحفظ اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو یکجا کیا جائے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عاکف انورنے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور تدریس، تحقیق اور ادارہ جاتی نظم و نسق میں مصنوعی ذہانت کے مؤثر، محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...